جناح اسٹیڈیم کی فٹبال پچ پر کبڈی ٹورنامنٹ کروانے پر پی ایف ایف کا اظہار تشویش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان بمقابلہ اُردن فیفا کوالیفائر میچ سے قبل ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کا انسپیکشن آفیسر اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔ 

ذرائع کے مطابق دورے کے حوالے سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو گراؤنڈ جائزے کے لیے تیار کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف نے جناح اسٹیڈیم کی فٹبال پچ پر کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب اردن کے فٹبال حکام بھی میچ کے وقت کے حوالے سے ناخوش ہیں۔

اے ایف سی نے پاکستان اردن فیفا میچ کے لیے آفیشلز کو فائنل کرلیا ہے۔

 پاکستان بمقابلہ اُردن میچ کے لیے میچ کمشنر صابر احاب خواجہ کا تعلق سعودی عرب سے ہے جبکہ ریفری، دونوں اسسٹنٹ ریفری اور فورتھ آفیشل کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے۔ 

اس کے علاوہ بحرین سے تعلق رکھنے والے سکیورٹی اینڈ سیفٹی آفیسر بھی پاکستان آئیں گے۔

مزید خبریں :