ٹھٹہ: 3 روز قبل کشتی الٹنے کے واقعہ میں لاپتہ 14 ماہی گیروں کا اب تک پتہ نہ چل سکا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹھٹہ کے قریب 3 روز قبل کشتی الٹنے کے واقعہ میں لاپتہ 14 ماہی گیروں کا اب تک پتہ نہیں چل سکا۔

تین دن قبل کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے شکار کے لیے گہرے سمندر میں جانیوالی آل اسد نامی کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئی تھی ۔کشتی میں سوار 45 ماہی گیر ڈوب گئے تھے ۔

قریب ہی موجود دیگر کشتیوں پر سوار ماہی گیروں نے 31 ماہی گیروں کو بچا لیا تھا تاہم 14 ماہی گیر گزشتہ تین روز سے لاپتہ ہیں۔ان کی تلاش کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پاک نیوی ،میری ٹائم سکیورٹی ،اور ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی مدد حاصل کی ہے ۔

تمام لاپتہ ماہی گیروں کا تعلق کراچی سے ہے۔


مزید خبریں :