وزیراعلیٰ کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، گھر گھر جاکر شہریوں سے ملاقات کی

مریم نواز نے رمضان پیکج کے معیار، ترسیل اور عملے کے رویے سے متعلق شہریوں سے پوچھا— فوٹو: پی ایم ایل این آفیشل
مریم نواز نے رمضان پیکج کے معیار، ترسیل اور عملے کے رویے سے متعلق شہریوں سے پوچھا— فوٹو: پی ایم ایل این آفیشل

وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے کیے۔

 مریم نواز نے گھر گھر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور رمضان پیکج کے معیار، ترسیل اور عملے کے رویے سے متعلق شہریوں سے پوچھا۔

اس موقع پر مریم نے عوام سے گفتگو میں کہا کہ آپ کی خادمہ ہوں، اسی لیے خود معلوم کرنے نکلی ہوں کہ آپ کا حق آپ کو مل رہا ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ آپ کی دعاؤں سے آپ کی خدمت کے مشن میں کامیاب ہوں گی۔

مزید خبریں :