عالمی یوم خواتین پر قومی اسمبلی میں بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد منظور

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر غلام اسحاق خان— فوٹو: فائل
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر غلام اسحاق خان— فوٹو: فائل

عالمی یومِ خواتین کے موقع پر پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

سحر کامران کی پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ قرارداد خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات قائم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سحر کامران کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد کی مخالفت کی۔

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کو گھروں سے گرفتار کیا گیا، ہم نے حکومتی قرارداد سے ہٹ کر ایک قرارداد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی قرارداد میں واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین پر ظلم بند کیا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کاش آپ لوگوں ںے بے نظیر بھٹو والی قرار داد کی مخالفت نہ کی ہوتی۔

دوران اجلاس ایاز صادق نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا کے لوگوں پر قومی اسمبلی کے اندر ویڈیو بنانے پر پابندی ہے۔

انہوں نے کہا پارلیمان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ممبر نے ایوان میں سگریٹ پیا ہے، آئندہ تمام لوگ ان باتوں کا خیال رکھیں۔

مزید خبریں :