کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا

مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ بھی 12 مارچ کو ملک میں داخل ہوگا جبکہ آج سے بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے: محکمہ موسمیات— فوٹو: فائل
مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ بھی 12 مارچ کو ملک میں داخل ہوگا جبکہ آج سے بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے: محکمہ موسمیات— فوٹو: فائل

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا، نئے سلسلے کے تحت 11 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہوگا، آج سے 13 مارچ کے دوران بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق سندھ میں 10 اور  12 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکم موسمیات کی جانب سے پنجاب اور اسلام آباد میں 11 سے 14 مارچ کے دوران بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 15 مارچ کے درمیان خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :