Time 10 مارچ ، 2024
صحت و سائنس

ناخن کی صحت اور صفائی کا خیال کیسے رکھا جائے؟

غذائیت سے بھرپور کھانا ناصرف جسم کیلئے ضروری ہے بلکہ ناخنوں کو صحت مند رکھنے کیلئے بھی ضروری ہے/ فائل فوٹو
غذائیت سے بھرپور کھانا ناصرف جسم کیلئے ضروری ہے بلکہ ناخنوں کو صحت مند رکھنے کیلئے بھی ضروری ہے/ فائل فوٹو

ناخن کی صفائی اور صحت کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا ہم اپنے بالوں اور چہرے کا رکھتے ہیں۔

ناخنوں کو دیکھ کر آپ کی صحت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جبکہ ناخن آپ کی شخصیت کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ کے ناخن کی رنگت سے جسم میں خون کی کمی کا پتا بھی لگایا جاسکتا ہے۔

ناخن کی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے؟

غذائیت سے بھرپور کھانا ناصرف جسم کیلئے ضروری ہے بلکہ ناخنوں کو صحت مند رکھنے کیلئے بھی ضروری ہے۔

وٹامنز، منرلز اور پروٹین سے بھرپور کھانے آپ کے ناخن کو مضبوط بناتے ہیں اور انہیں ٹوٹنے سے بچاتے ہیں۔

ہم پانی کا استعمال اس لیے زیادہ کرتے ہیں کہ یہ گردوں کی صفائی کیلئے ضروری ہے لیکن پانی جلد کو جوان رکھنے کے ساتھ ساتھ ناخن کیلئے بھی ضروری ہوتا ہے، اگر جسم میں پانی کی کمی ہو جائے تو ناخن بھی بے رونق ہو جائیں گے۔

برتن دھوتے وقت یا کیمیکل کا استعمال کرتے وقت دستانوں کو لازمی پہننا چاہیے کیونکہ یہ آپ کے ناخن کو خراب کر سکتے ہیں جبکہ ناخن پالش سے بھی پرہیز ہی کرنا چاہیے کیونکہ اس موجود کیمیکل آپ کے ناخن کی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ وقت پر ناخنوں کو تراشنا بھی ضروری ہے کیونکہ گندے ناخن آپ کی شخصیت کو متاثر کرتے ہیں جبکہ گندگی کی وجہ سے ناخنوں کی خوبصورتی بھی ماند پڑ جاتی ہے۔

مزید خبریں :