پشاور: ناصر باغ دھماکے کا اہم ملزم گرفتار، زخمی دہشتگرد کو بھی ہوش آگیا

جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پرمختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 3 افراد کو حراست میں لیا گیا: سی ٹی ڈی/ فوٹو جیونیوز
جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پرمختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 3 افراد کو حراست میں لیا گیا: سی ٹی ڈی/ فوٹو جیونیوز

پشاور: ناصر باغ روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ زخمی دہشتگرد کو بھی ہوش آگیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق بورڈ بازار ناصرباغ روڈ پر گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے دہشتگرد کو ہوش آگیا ہے جس کا بیان آج قلمبند کیا جائے گا۔

سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ دھماکے کے اہم ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے جب کہ دھماکے کی جگہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پرمختلف علاقوں میں چھاپےمارےگئے جس دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دھماکےکی جگہ موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے  جس کے باعث موٹرسائیکل اور موبائل فون سے تفتیشی ٹیم کو تحقیقات میں مدد نہ مل سکی۔

واضح ر ہےکہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا،  دھماکا دہشتگردوں کی جانب سے بارودی مواد منتقل کرتے وقت ہوا تھا۔


مزید خبریں :