12 مارچ ، 2024
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدارت کا منصب سنبھالنے پر صدر آصف زرداری کو مبارکباد دی ہے۔
روسی صدر پیوٹن نے پاک روس دوستانہ تعلقات میں مزید وسعت کیلئے اعتماد کا اظہارکیا ہے۔
دوسری جانب صدر آصف زرداری کو تاجکستان کے صدرامام علی رحمان نے فون کرکے صدر بننے پر مبارک باد دی ، اس دوران دونوں صدور نے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانےکی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔