Time 15 مارچ ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کے دوست معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، صاحبزادہ حامد رضا

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ فضول کی میڈیا پبلسٹی کے لیے بانی پی ٹی آئی کا برا نہیں سوچ سکتا—فوٹو: فائل
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ فضول کی میڈیا پبلسٹی کے لیے بانی پی ٹی آئی کا برا نہیں سوچ سکتا—فوٹو: فائل 

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دوست معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے۔

اپنے بیان میں صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا، میری طرف سے کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے، ٹاک شوز میں کچھ بول دیا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ میری کمٹمنٹ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ فضول کی میڈیا پبلسٹی کے لیے بانی پی ٹی آئی کا برا نہیں سوچ سکتا۔ 

ان کا کہنا تھاکہ ہدایات لے کر پھوٹ مت ڈلوائیں۔


مزید خبریں :