15 مارچ ، 2024
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل حبیب اورکزئی نے پی ٹی آئی سے معاملات طے نہ پانے کی وجہ بتا دی۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پی حبیب اورکزئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے دو دور ہوئے، مذاکرات کے دونوں دور علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر کی ایما پر ہوئے جس میں پی ٹی آئی نے ہمارے سامنے دو شرائط رکھیں۔
حبیب اورکزئی نے بتایا کہ پہلی شرط تھی کہ پرویز خٹک مستعفی ہو جائیں، شرط مان لی گئی اور پرویز خٹک مستعفی ہو گئے، دوسری شرط تھی کہ مخصوص نشستوں پر خواتین سے استعفی لیں، دوسری شرط بھی مان لی، الیکشن کمیشن میں استعفی جمع کرائے گئے، بتایا گیا اگلے روز جیل میں چار بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے۔
حبیب اورکزئی کا کہنا ہے کہ اگلے روز چار بج کر 5 منٹ پر سنی اتحاد کونسل کے ساتھ پریس کانفرنس کر دی گئی۔