'اس تکلیف میں فلسطینیوں کا سوچ کر ہمت ملتی ہے'، عائشہ عمر کا آپریشن کے بعد پہلا ویڈیو پیغام

ویڈیو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بات کرتے میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے جس پر انہوں نے مداحوں سے معذرت کی__فوٹو: اسکرین گریب/عائشہ عمر
ویڈیو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بات کرتے میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے جس پر انہوں نے مداحوں سے معذرت کی__فوٹو: اسکرین گریب/عائشہ عمر

 اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے آپریشن کے بعد پہلا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں عائشہ عمر نے اپنے سنجیدہ نوعیت کے آپریشن کے بارے میں تفصیلات بتائیں، انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹوں کے بعد بھی میں چلنے اور بات کرنے میں دشواری محسوس کررہی ہوں۔

اداکارہ کی جانب سے یہ ویڈیو اسپتال کے بیڈ پر بنائی گئی، انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہ نے پیلوک بون (پیٹ کے نچلے حصے کے پٹھے) کے ایک حصے سے ہڈی کا کچھ حصہ ٹوٹی ہوئی کالر بون کی جگہ پر لگایا اور ٹائٹینیم پلیٹس بھی لگائی ہیں۔

ویڈیو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بات کرتے میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے جس پر انہوں نے مداحوں سے معذرت کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ کالر بون میں بہت تکلیف ہے لیکن ٹانگ کا درد برداشت نہیں ہورہا، میں اپنی بائیں ٹانگ پر کوئی وزن نہیں ڈال سکتی کیونکہ اسی ٹانگ کی ہڈی کا چھوٹا حصہ نکالا گیا ہے، جس کے لیے ڈاکٹر نے ہتھوڑے کا استعمال کیا ہے اس لیے پیلوِک بون میں درد ناقابل برداشت ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں عائشہ عمر نے لکھا کہ اس تکلیف کی حالت میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے بارے میں سوچ کر انہیں ہمت ملتی ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ عمر نے 15 مارچ کو  انسٹاگرام پر اطلاع دی کہ 8 سال قبل ایک حادثے میں ان کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کی یکم رمضان کو سرجری کی گئی۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ صحتیاب ہونے تک شوبز سے بریک لے رہی ہیں۔

مزید خبریں :