18 مارچ ، 2024
بل اینڈ میلنڈا گیٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
بل گیٹس نے انتخابات میں کامیابی اور نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد بھی دی۔
انہوں نے خط میں اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان 2024 کے اختتام تک پولیو سے پاک ہوجائےگا۔
بل گیٹس کا وزیر اعظم کو لکھےگئے خط میں کہنا تھا کہ آپ اس معاملے پر فون پر مجھ سے بات کریں تو آپ کا شکر گزار رہوں گا۔