پاکستان

پی ٹی آئی پی نے شرائط مانیں، جلد بازی نہ کرتے تو مخصوص نشستیں مل جاتیں: رہنما پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے جس پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ان کا شکریہ لیکن وہ پارلیمانی پارٹی نہیں تھی: معظم بٹ— فوٹو: فائل
پی ٹی آئی نے جس پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ان کا شکریہ لیکن وہ پارلیمانی پارٹی نہیں تھی: معظم بٹ— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مذاکراتی ٹیم کے رکن معظم بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پی پارلیمنٹیرینز نے ہماری ساری شرائط مانیں، ہم جلد بازی نہ کرتے تو مخصوص نشستیں بھی مل جاتیں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں معظم بٹ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پی سے کہا چیئرمین اور وائس چیئرمین کا عہدہ ہمیں دیا جائے اور ایگزیکٹو کونسل میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہو گی۔

انہوں نے بتایاکہ مذاکرات پر عمل درآمد ہوا جس کے بعد پرویزخٹک نے استعفیٰ دے دیا، اس کے ساتھ ہی مخصوص نشستوں کی امیدوار خواتین اکھٹی ہوئیں اور استعفے دے دیے۔

ان کا کہنا تھاکہ ذراصبرکرلیاجاتاتوپارلیمنٹیرینز پارٹی بھی اپنے ہاتھ میں ہوتی، صبر کیا جاتا تو مخصوص نشستیں بھی ہمیں مل جاتیں۔

معظم بٹ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے شرائط مانیں بلکہ کھلے دل سے مانیں، بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ اتحاد پراتفاق کی بات کی، اسد قیصر، علی امین گنڈاپور اور حبیب اورکزئی کے ساتھ مشاورت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ شاداب جعفری اور حامد خان نے مشاورت کی اورپارلیمنٹیرینز سے مذاکرات کو آگے بڑھایا، جلد بازی نہ کی جاتی تو نتیجہ اس سب کے برعکس ہوتا جس پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ان کا شکریہ لیکن وہ پارلیمانی پارٹی نہیں تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں خارج کردیں تھیں۔

مزید خبریں :