رمضان اسپیشل : چکن تکہ چیز رول ، ریسیپی ایسی جس سے منہ میں پانی بھر آئے

اس ریسیپی کو آزماکر افطار کی دسترخوان کی رونقوں میں اضافہ کیجیے/فوٹوفائل
اس ریسیپی کو آزماکر افطار کی دسترخوان کی رونقوں میں اضافہ کیجیے/فوٹوفائل

اجزاء:

 ڈبل روٹی کے سلائس : چھ سے آٹھ عدد، مرغی : ریشہ کی ہوئی چار سے چھ بوٹیاں، موزریل چیز : حسب ضرورت، مایونیز : حسب ضرورت، انڈے : دو عدد، بریڈ کرمبز : حسب ضرورت، چکن تکہ مصالحہ : ایک کھانے کا چمچ۔

ترکیب:

 سب سے پہلے چکن اُبال کر ریشہ کرلیں اور اس میں چکن تکہ مصالحہ مکس کرلیں۔

 اب ڈبل روٹی کو چاروں طرف سے موٹی کنار کاٹ کر بیل لیں پھر اس پر تھوڑا سا مرغی کا بنایا ہوا مصالحہ، موزریلا چیز اور مایونیز ڈال کر اسے رول کریں۔ 

اب اس پر پہلے انڈا کوٹ کریں، پھر بریڈ کرمبز میں ڈِپ کریں اور فرائی پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ تیل ڈال کر گولڈن فرائی کرلیں۔

 مزیدار چکن تکہ چیز رول تیار ہے

مزید خبریں :