سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے

سعودی وزیردفاع کو پریڈ میں شرکت کی دعوت آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دی تھی: ذرائع— فوٹو:فائل
سعودی وزیردفاع کو پریڈ میں شرکت کی دعوت آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دی تھی: ذرائع— فوٹو:فائل

سعودی عرب کے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیردفاع کو پریڈ میں شرکت کی دعوت آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دی تھی اور انہوں نے سعودی وزیردفاع کو دعوت حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران دی۔

ذرائع نے بتایاکہ یوم پاکستان پریڈ میں خلیج تعاون کونسل کے سرمایہ کاری اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بحرین کی دفاعی افواج کے کمانڈر بھی یوم پاکستان پریڈ کی تقریب میں میں شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ یوم پاکستان پریڈ کل صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔

مزید خبریں :