طورخم سرحد پر ایف سی اور ایف آئی اےکے اہلکار آپس میں لڑ پڑے

طورخم سرحد پر ایف سی اور ایف آئی اے کے اہلکار وں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد لڑائی ہوگئی۔

 ایف سی اور ایف آئی اے کے اہلکار وں کی  آپس کی لڑائی میں کچھ اہلکار  زخمی بھی ہوئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں اداروں کے درمیان تلخ کلامی رش کم کرنےکے معاملے پر ہوئی تھی۔ 

 دونوں اداروں کے حکام نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر معاملہ حل کر دیا ہے اور طورخم سرحدی گزرگاہ 4 گھنٹے بعد پیدل آمدورفت کے لیےکھول دی گئی ہے۔

مزید خبریں :