Time 27 مارچ ، 2024
دنیا

بالٹی مور حادثہ: دریا میں ڈوبنے والے 6 ورکروں کے بچنے کی امید دم توڑ گئی، لاشوں کی تلاش جاری

گزشتہ روز امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے آئیکونک پل فرانسس اسکاٹ کی برج سے کارگو شپ ٹکرائی تھی/ فوٹو رائٹرز
گزشتہ روز امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے آئیکونک پل فرانسس اسکاٹ کی برج سے کارگو شپ ٹکرائی تھی/ فوٹو رائٹرز

امریکی شہر بالٹی مور میں گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے کے بعد دریا میں ڈوبنے والوں کی لاشوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن کرنے والے کوسٹ گارڈ حکام کاکہنا ہےکہ گزشتہ روز ریسکیو ٹیم نے دو افراد کو پانی سے زندہ نکالا تاہم اب پل حادثے میں ڈوبنے والے مزید افراد کو تلاش کرنے کی امید کھوچکے ہیں۔

کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہےکہ دریا میں ڈوبنے والے 6 ورکروں سے متعلق یہ قیاس ہے کہ وہ ہلاک ہوچکے ہیں، ان میں ایل سلواڈور، گوئٹے مالا اورمیکسیکو کے ورکرز شامل ہیں۔

حکام نے کہا کہ ریسکیو کارروائیوں کو ختم کرچکے ہیں، اب ان کی توجہ 6 لاپتا ورکروں کی لاشیں ڈھونڈنے پر ہے جو شپ کے پل سے ٹکرانے کے بعد سے لاپتا ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے آئیکونک پل فرانسس اسکاٹ کی برج سے کارگو شپ ٹکرائی تھی جس سے آہنی پل ٹوٹ کر دریا میں جاگرا تھا۔

مزید خبریں :