پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعویٰ کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور بی آر ٹی کا کنٹریکٹر عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا اور حکومت کے خلاف 57 ارب روپے کا دعویٰ کردیا۔ 

پراجیکٹ کے جے وی کنٹریکٹرز نے معاہدے کی دفعات کے تحت 57 ارب روپے کی بقایا رقم کی ادائیگی کیلئے بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کیا۔ 

کنٹریکٹر نے کہا ہے کہ پراجیکٹ کا دائرہ بڑھایا گیا، ڈیزائن میں بار بار تبدیلی کے ساتھ ادائیگیوں میں تاخیر بھی کی گئی۔ 

دوسری جانب پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) ذرائع کےمطابق نیب کی انکوائریوں کی وجہ سےدونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ خوش اسلوبی سے حل نہیں ہوسکا۔ 

پی ڈی اے ذرائع  کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی کی صورت میں بی آر ٹی پشاور کی کل لاگت 120ارب روپے سے تجاوز کر جائے گی۔

مزید خبریں :