دنیا
Time 29 مارچ ، 2024

برطانوی آرمی نے سپاہیوں اور افسران کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برطانوی آرمی نے سپاہیوں اور افسران کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی فوج نے اپنی کی پالیسی پر کئی ماہ نظرثانی کے بعد  حاضر سروس فوجیوں پر داڑھی رکھنے پر پابندی اٹھا لی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپاہیوں اور افسران کی داڑھی اور مونچھوں کی صفائی ستھرائی کی باقاعدہ انسپیکشن کی جائے گی، پالیسی میں تبدیلی سے فوج میں نئی بھرتیوں کی حوصلہ افزائی کی توقع ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، برطانوی فضائیہ اور بحری فوج پہلے ہی اِس کی اجازت دے چکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی آرمی میں مسلمانوں اور سکھوں وغیرہ کو پہلے سے ہی داڑھی رکھنے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کئی غیر ملکی فوجیں، جیسے ڈنمارک، جرمنی اور بیلجیئم، فوجیوں کو داڑھی  رکھنے کی اجازت دے چکی ہیں۔

مزید خبریں :