Time 02 اپریل ، 2024
دنیا

غزہ: اسرائیلی حملے میں غیر ملکی این جی او کے امدادی کارکنان ہلاک

ہلاک امدادی کارکنان کا تعلق فلسطین، آسٹریلیا، پولینڈ اور برطانیہ سے ہے جبکہ ان میں امریکا اور کینیڈا کی دہری شہریت رکھنے والے کارکن بھی شامل ہیں/ فوٹو رائٹرز
ہلاک امدادی کارکنان کا تعلق فلسطین، آسٹریلیا، پولینڈ اور برطانیہ سے ہے جبکہ ان میں امریکا اور کینیڈا کی دہری شہریت رکھنے والے کارکن بھی شامل ہیں/ فوٹو رائٹرز

غزہ: وسطی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں غیر ملکی این جی او ورلڈ سینٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) کے 7 امدادی کارکن ہلاک ہوگئے۔ 

اپنے بیان میں ڈبلیو سی کے نے کہا کہ ہلاک امدادی کارکنان کا تعلق فلسطین، آسٹریلیا، پولینڈ اور برطانیہ سے ہے جب کہ ان میں امریکا اور کینیڈا کی دہری شہریت رکھنے والے کارکن بھی شامل ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ امدادی کارکنان 3 گاڑیوں کے قافلے میں سفر کررہے تھے جن پر ڈبلیو سی کے کا لوگوں موجود تھا۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج کو اپنی نقل و حرکت سے آگاہ رکھنے کے باوجود قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دیر البلح میں موجود گودام پر امدادی سامان اتار کر واپس آرہے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے امدادی کارکنوں کو خوف زدہ کرنے اور انہیں ان کے کام سے روکنے کی کوشش ہے۔


مزید خبریں :