پاکستان
Time 04 اپریل ، 2024

ایکس پر پابندی ہم نے نہیں لگائی، پابندی اصولی طور پر نہیں ہونی چاہیے: وزیر اطلاعات

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نےکہا ہےکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  پابندی ہم نے نہیں لگائی اسے برقرار ضرور  رکھا، پابندی اصولی طور  پر نہیں ہونی چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں حکومت اور  اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنائی جائے جو کوڈ آف کنڈکٹ طےکرے اور سوشل میڈیا پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والےکو سخت سزا دی جائے۔

 وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں اسکینر ہونے کے باوجود خطوط اسکین کیوں نہیں کیےگئے؟ اسلام آباد پولیس، سی ٹی ڈی اور وزارت داخلہ ججوں کو ملنے والے مشکوک خطوط کی تحقیقات کررہی ہیں، خطوط سے جو مواد ملا ہے اس کا فارنزک کرایا جائےگا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ 6 ججوں کے خط کا معاملہ اب چیف جسٹس کی صوابدید ہے، اگر وفاقی حکومت کوکوئی کردار ادا کرنےکو کہا جائےگا تو ضرور ادا کریں گے، اب 29 اپریل تک انتظار کرنا ہی بہتر ہوگا۔


مزید خبریں :