ایڑی اور پیر کو جوڑنے والی جگہ پر ہونے والی تکلیف کی وجہ جانتے ہیں؟

ایڑی میں تکلیف بہت عام مسئلہ ہے / فائل فوٹو
ایڑی میں تکلیف بہت عام مسئلہ ہے / فائل فوٹو

چلنے، بھاگنے اور کودنے سے پیروں پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

اگرچہ ہمارے پیر بہت زیادہ دباؤ کو برداشت کرلیتے ہیں مگر کئی بار اس کی وجہ سے ایڑی میں تکلیف ہونے لگتی ہے۔

ایڑی میں تکلیف کی متعدد اقسام ہیں مگر ایک سب سے زیادہ عام ہے جسے plantar fasciitis کہا جاتا ہے۔

اس مسئلے میں پیر اور ایڑی کو جوڑنے والی جگہ کو نقصان پہنچتا ہے جس سے تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

وجوہات

plantar fascia ایڑی کی ہڈیوں کو پیر کے اگلے حصے سے جوڑنے والا ٹشو ہے۔

یہ ٹشو متعدد جھٹکوں کو جذب کرلیتا ہے مگر ایڑی پر بار بار ایک قسم کے دباؤ سے اسے معمولی نقصان پہنچتا ہے۔

اس نقصان سے ورم پیدا ہوتا ہے اور اسے ہی plantar fasciitis کہا جاتا ہے۔

ایڑی کے اس درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسے بار بار کسی قسم کے دباؤ والی سرگرمی کو دہرانے سے اس کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اگر آپ کوئی ایسا کھیل کھیلنے کے عادی ہیں جس میں بہت زیادہ اچھلنا پڑتا ہے تو بھی آپ اس کے شکار ہو سکتے ہیں۔

ہائی ہیل کا استعمال خواتین میں اس تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

اسی طرح اگر آپ کوئی ایسا کام کرتے ہیں جس میں بہت زیادہ کھڑا رہنا پڑتا ہے یا چلنا پڑتا ہے تو بھی ایڑی کی اس تکلیف سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس سے خود کو کیسے بچائیں؟

چند آسان نکات پر عمل کرکے اس مسئلے سے بچنا ممکن ہے۔

جسمانی سرگرمیوں کے لیے درست جوتو ں کا انتخاب کریں۔

اگر زیادہ دیر تک چلنا پڑتا ہے تو ننگے پیر پھرنے سے گریز کریں کیونکہ پیر کو سپورٹ نہ ملنے سے بھی ایڑی میں تکلیف ہو سکتی ہے۔

Stretching سے بھی اس مسئلے کو خود سے دور رکھنا ممکن ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

مزید خبریں :