دنیا
Time 09 اپریل ، 2024

بھارت میں قیمے والا سموسہ بیچنے کے الزام میں مسلمان دکاندار گرفتار

دکان مالک سموسوں میں چھوٹے گوشت کا بتا کر اس کی جگہ گائے کا گوشت استعمال کررہا تھا, پولیس/ فائل فوٹو
دکان مالک سموسوں میں چھوٹے گوشت کا بتا کر اس کی جگہ گائے کا گوشت استعمال کررہا تھا, پولیس/ فائل فوٹو

بھارتی ریاست گجرات میں سموسوں میں گائے کا گوشت استعمال کرنے پر مسلمان دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر وڈودرا میں پولیس نے کارروائی کی اور مشہور سموسے کی دکان پر چھاپہ مارا اور دعویٰ کیا کہ سموسوں میں استعمال کیلئے موجود 101 کلو گائے کا گوشت برآمد کرلیا۔

پولیس نے 161 کلو کچے سموسے بھی قبضے میں لے لیے اور دکان کے مالک سمیت 7 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیل کی گئی دکان کے سموسے پورے شہر میں مشہور ہیں اور دکان سے کچے سموسے بھی پورے شہر سپلائی کیے جاتے تھے اور کئی مقامات پر فروخت ہوتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دکان مالک کے پاس وزارت فوڈ سیفٹی کا اجازت نامہ بھی نہیں ہے اور نہ ہی سموسہ شہریوں کو گائے کے گوشت کا بتا کر فروخت کیا جا رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آنے کے بعد گائے کے گوشت کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ 

مزید خبریں :