12 اپریل ، 2024
لاہور: پنجاب حکومت نے بہاولنگر واقعےکی تحقیقات کے لیے مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی۔
ایک بیان میں پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہےکہ بہاولنگر واقعہ افسوس ناک ہے۔ محکمہ داخلہ اور سکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ مفادپرستوں کو ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہےکہ معاملہ حل ہونےکے باوجود مخصوص مقاصدکے حامل بعض دھڑوں نے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنےکے لیے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی اور پولیس حکام پر مشتمل ٹیم واقعےکی مشترکہ انکوائری کرے گی۔ قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کی جائےگی۔ مشترکہ انکوائری سے ذمہ داروں کا تعین اور حقائق کا پتہ لگ سکےگا۔