پسینے سے جسم پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثرات جو دنگ کر دیں گے

کیا آپ کو ان فوائد کا علم ہے / فائل فوٹو
کیا آپ کو ان فوائد کا علم ہے / فائل فوٹو

موسم گرم ہو تو پسینہ تو ہر فرد کا بہتا ہے کیونکہ یہ جسم کا خود کو ٹھنڈا رکھنے کے نظام کا حصہ ہے۔

گرم موسم، ورزش، زیادہ مرچوں والی غذا، تناؤ اور دیگر متعدد وجوہات کے باعث پسینے کا اخراج ہوتا ہے۔

بیشتر افراد کے لیے پسینے کا اخراج گرم موسم کا ناخوشگوار تجربہ ہوتا ہے جس سے ملبوسات بھیگ جاتے ہیں اور جسم سے بو خارج ہونے لگتی ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ پسینے سے صحت کو بھی چند حیران کن فوائد ہوتے ہیں۔

جی ہاں واقعی پسینہ ہماری صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے جن کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

یہ فوائد درج ذیل ہیں۔

جسم کی اندرونی صفائی

پسینے کا بنیادی مقصد تو جسمانی درجہ حرارت کو معمول پر رکھنا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ مخصوص زہریلے مواد کو خارج کرکے جسم کے اندر صفائی بھی کرتا ہے۔

مختلف مادے جیسے نمک، کولیسٹرول اور الکحل پسینے کے ذریعے جسم سے خارج ہوتے ہیں جس سے جسمانی نظام کی صفائی میں مدد ملتی ہے۔

مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے

تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ پسنے کے اخراج سے ہمارا مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔

پسینے میں ایسے جراثیم کش اجزا ہوتے ہیں جو بیکٹریا اور وائرسز کے خلاف مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

مثال کے طور پر پسینے سے جِلد کی سطح پر موجود نقصان دہ جراثیموں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

تناؤ میں کمی

جسمانی سرگرمیوں سے پسینے کا اخراج ہوتا ہے اور اینڈروفنز نامی ہارمونز جسم کے اندر خارج ہوتے ہیں۔

یہ ہارمونز خوشی کا احساس بڑھاتے ہیں جس سے تناؤ میں کمی آتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پسینے سے جسمانی سکون کا احساس بھی بڑھتا ہے جس سے انزائٹی سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

جِلد کی صحت بہتر ہوتی ہے

پسینہ ہماری جِلد کی صحت پر براہ راست اثرات مرتب کرتا ہے۔

پسینے کے اخراج سے مسام کھلتے ہیں اور ان سے گرد، چکنائی اور دیگر مواد خارج ہو جاتا ہے، جس سے کیل مہاسوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

اسی طرح پسینے سے ملنے والی قدرتی نمی سے جِلد کی لچک اور رنگت بھی بہتر ہوتی ہے اور وہ جگمگانے لگتی ہے۔

مزید خبریں :