14 اپریل ، 2024
ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملوں پر وائٹ ہاؤس نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکی فوج نے پچھلے ہفتے ہی ہوائی جہاز اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز کو خطے میں منتقل کیا۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ان تعیناتیوں کی بدولت ہم نے اسرائیل کو آنے والے تقریباً تمام ڈرونز اور میزائلوں کو گرانے میں مدد کی۔
وائٹ ہاؤس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے فون پر رابطہ کیا اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔
اس کے علاوہ امریکی صدر کل جی 7 کا اجلاس بلائیں گے جس میں ایرانی حملے پر متحدہ سفارتی ردعمل کو طے کیا جائے گا۔