دنیا
Time 15 اپریل ، 2024

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کا سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے کی صورتحال میں پیشرفت اور اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل سعودی عرب نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے ڈرون حملوں کے بعد خطے میں مزید بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں تمام فریقین کو 'انتہائی حد تک تحمل' کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

سعودی عرب کا کہنا تھا کہ تمام فریقین خطے اور اس کے لوگوں کو جنگوں کے خطرات سے بچانے کی کوشش کریں۔

مزید خبریں :