18 اپریل ، 2024
غزہ: الشفا اسپتال کے سامنے سے ایک ہفتے میں دوسری اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اجتماعی قبر سے ہاتھ پیر بندھی اور تشدد زدہ 30 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے لاشوں کو چھپانے کے لیے انہیں ریت اور کچرے میں دبا دیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی لاشوں میں عورتوں اور زخمی افراد کی لاشیں بھی شامل ہیں، اب تک 12 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، لاشوں میں سے کچھ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ ان افراد کو بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ رواں ہفتے الشفا اسپتال سے ملنے والی دوسری اجتماعی قبر ہے۔ تین روز قبل بھی الشفا اسپتال اور شمالی غزہ کے علاقے بیت لاحیہ سے اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں۔