20 اپریل ، 2024
دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جہاں صارفین کے ذاتی استعمال کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے وہیں اس ایپ کا شمار بہترین کاروباری ٹول کے طور پر بھی کیا جانے لگا ہے۔
واٹس ایپ کاروباری صارفین کی آسانی کیلئے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، نیا فیچر کاروباری صارفین کیلئے ان کے اہم پیغامات کو محفوظ کرنے کا آپشن فراہم کرے گا۔
واٹس ایپ میں اس وقت صارفین کے پیغامات کو محفوظ کرنے کیلئے چند آپشنز موجود ہیں جن میں starred message یا pinning جیسے آپشن شامل ہیں لیکن اس نئے فیچر کو کاروباری صارفین کے لیے زیادہ اہم تصور کیا جارہا ہے جس کے ذریعے واٹس ایپ میسیج اب Note کی صورت صارف کی چیٹ میں ہی شامل کیے جا سکیں گے۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر واٹس ایپ بزنس کے بیٹا ورژن 2.24.9.17 میں شامل کیا گیا ہے، اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین مخصوص پیغام کو منتخب کرتے ہوئے "Add to Note" میں شامل کریں گے جس کے بعد وہ پیغام بطور نوٹ صارف کے پاس محفوظ ہو جائے گا، اس کے بعد صارفین جب چاہے پیغامات میں نئے نوٹ شامل کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر فی الحال بزنس اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہوگا، امید ہے کہ اس فیچر کو جلد ہی تمام صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔
اگرچہ یہ بزنس صارفین کیلئے ایک بہترین ٹول ہے لیکن یہ عام صارفین کی سہولت کیلئے بھی ایک اچھا انتخاب ثابت ہوگا۔