سوئٹزرلینڈ چھٹیاں گزارنے جانیوالے امریکی جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا موبائل ڈیٹا کا بل موصول

فوٹو اسکرین گریب غیر ملکی میڈیا
فوٹو اسکرین گریب غیر ملکی میڈیا

امریکی جوڑے کو سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں گزارنا مہنگا پڑ گیا، موبائل ڈیٹا کا بھاری بھرکم بل دیکھ کر جوڑا دنگ رہ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ ریمنڈ اور ان کی 65 سالہ اہلیہ لنڈا گزشتہ سال ستمبر میں سوئٹزرلینڈ کی سیر کو گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریمنڈ ایک موبائل کمپنی کے 30 سال پرانے کسٹمر ہیں، انہوں نے سوئٹزرلینڈ کی سیر سے متعلق تمام تر معلومات سے موبائل کمپنی کو آگاہ کر دیا تھا جس پر کمپنی کی جانب سے انہیں اعتماد میں بھی لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 3 ہفتوں کی چھٹیاں گزارنے کے بعد جب وہ امریکا واپس آئے تو انہیں 1 لاکھ 43 ہزار ڈالر کا موبائل ڈیٹا کا بل موصول ہوا جسے دیکھ کر وہ صدمے میں آگئے۔

ریمنڈ کے مطابق انہوں نے بل دیکھنے کے بعد فوری موبائل کمپنی سے رابطہ کیا جس پر کمپنی نے انہیں بل ادا کرنے کا کہا۔

کمپنی اور جوڑے کے درمیان اختلاف پر جوڑے نے قانونی مدد حاصل کی جس کے بعد کمپنی نے ریمنڈ کو بل کی ادائیگی کیلئے پیسےدینے پر اتفاق کیا۔

امریکی جوڑے کی موبائل ڈیٹا کی بھاری بھرکم بل کی کہانی سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ غیر ملکی خبروں کی زینت بھی بنی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :