22 اپریل ، 2024
ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔
غیر سرکاری نتیجے کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے جن میں سے 2 نشستیں (ن) لیگ نے حاصل کیں جب کہ پیپلزپارٹی اور سنی اتحادکونسل قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست پرکامیاب ہوئیں، ایک آزاد امیدوار نے بھی قومی اسمبلی کی نشست جیت لی۔
ملک بھر سے صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر انتخابات کے غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق ن لیگ10 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سب سے آگے ہے جب کہ پیپلزپارٹی، سنی اتحادکونسل اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک ایک نشست پرکامیابی ملی۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی ایک ایک نشست پرکامیاب ہوئی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی۔