دنیا
Time 23 اپریل ، 2024

تائیوان کی مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تائیوان کی مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں۔

تائیوانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 5.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

تائیوانی حکام کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :