Time 24 اپریل ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کرگیا

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 686 پوائنٹس کا اضافہ ہوا__فوٹو: رائٹرز/فائل
بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 686 پوائنٹس کا اضافہ ہوا__فوٹو: رائٹرز/فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔

بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 692  پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 51 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 72 ہزار 414 پوائنٹس رہی۔

خیال رہے کہ آخری کاروباری روز میں 100 انڈیکس 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں :