02 مئی ، 2024
کراچی کے ضلع جنوبی اور میرپور خاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق اپریل میں ملک بھر کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ کراچی کے ضلع کیماڑی، حیدرآباد اور جامشورو کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ سکھر اور جیکب آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، چمن اور نصیرآباد کے اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس سال اب تک 33 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مل چکا ہے، پاکستان میں اس سال اب تک پولیو کے 2 کیس سامنے آئے ہیں۔