Time 03 مئی ، 2024
پاکستان

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق

یہ واقعہ صوابی کے علاقے گدون چنئی میں پیش آیا جہاں 15 سالہ لڑکا پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا: پولیس/ فائل فوٹو
یہ واقعہ صوابی کے علاقے گدون چنئی میں پیش آیا جہاں 15 سالہ لڑکا پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا: پولیس/ فائل فوٹو

صوابی: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے ایک اور نوجوان کی زندگی ختم کردی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ صوابی کے علاقے گدون چنئی میں پیش آیا جہاں 15 سالہ لڑکا پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران لڑکے سے گولی چلی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

واضح رہے ایسا ہی واقعہ سوات میں بھی پیش آ چکا ہے جہاں  ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان نے  پستول لوڈ کرکے کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔


مزید خبریں :