04 مئی ، 2024
راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ تھانہ مندرہ کے علاقے پڑی فیروز وال میں پیش آیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا نوٹس لیا جس پر پولیس نے دلہے سمیت فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی، جاں بحق شخص کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے سزا دلوائی جائے گی۔