مریم نواز کی جنوبی کورین سفیر کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے معاونت کی یقین دہانی

صنعتی ترقی کے لیے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں اور الیکٹرانکس، آٹوموبل اورآئی ٹی میں کوریا کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے: مریم نواز/ فائل فوٹو
صنعتی ترقی کے لیے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں اور الیکٹرانکس، آٹوموبل اورآئی ٹی میں کوریا کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے: مریم نواز/ فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی کوریا کے سفیر کو صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جمہوریہ کوریا کے سفیر پارک کیجن نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال اور  باہمی اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کے لیے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں اور الیکٹرانکس، آٹوموبل اور آئی ٹی میں کوریا کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت اور مائننگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، جنوبی کوریا کی پنجاب میں آٹوموبل سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے معاونت کریں گے جب کہ ویون کاٹن اور کاٹن یارن ٹیکسٹائل سیکٹر میں کوریا کیلئے برآمدات کے مواقع موجود ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا ملاقات میں کہنا تھا کہ جدید زراعت اور  پیداواری صلاحیت بڑھانے میں کوریا سے تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے اور کوریا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہونا چاہیے۔


مزید خبریں :