05 مئی ، 2024
سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے 'بھکاری ایکٹ' میں اسلام آباد سے لائےگئے مزید ملزمان کو جیل میں لینے سے انکار کردیا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مزید ملزمان نہ بھیجنےکو کہا ہے۔
خط کے متن کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملزمان رکھنے کی گنجائش 2174 ہے جب کہ اس وقت اڈیالہ جیل میں 7000 ملزمان بند ہیں۔ بھکاری ایکٹ میں گرفتار زیادہ تر ملزمان معذور، زخمی، عادی منشیات اور خواجہ سرا ہوتے ہیں۔ ملزمان کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہونے سے جیل انتظامیہ مشکلات کا شکار ہے۔
سپرنٹنڈنٹ جیل راولپنڈی نےدرخواست کی ہےکہ ڈسٹرکٹ جیل اسلام آبادکو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور بھکاری ایکٹ میں گرفتار ملزمان کو بند کرنےکے لیے عارضی طور پر بندوبست کیا جائے۔
خط میں واضح کیا گیا ہےکہ آئندہ اڈیالہ جیل میں بھکاری ایکٹ میں ملوث ملزمان کو وصول نہیں کیا جائےگا۔