پاکستان

آزادکشمیر کیساتھ انرجی اور ٹیکس معاملات پر اختلافات، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کر لی

آزادکشمیر کےساتھ نیلم جہلم پاورپراجیکٹ کیلئےمستقبل کےٹیرف پرحتمی بات نہیں ہو سکی ہے : ذرائع/فوٹوفائل
  آزادکشمیر کےساتھ نیلم جہلم پاورپراجیکٹ کیلئےمستقبل کےٹیرف پرحتمی بات نہیں ہو سکی ہے : ذرائع/فوٹوفائل 

وزیراعظم شہبازشریف نے آزادکشمیر کے ساتھ پاور ایشوز پر  رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق  آزادکشمیر کے ساتھ نیلم جہلم پاور  پراجیکٹ کیلئے مستقبل کے ٹیرف پر حتمی بات نہیں ہو سکی، مستقبل کے ٹیرف کیلئے حکومت پاکستان اور  آزاد کشمیر حکومت کے درمیان معاہدہ ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کے ایشوز  اورپانی کے استعمال پر چارجز کیلئے مذاکرات مکمل نہیں ہو سکے، حکومت پاکستان اور آزادکشمیر حکومت کے درمیان سیلز ٹیکس پر بات چیت چل رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آزادکشمیر کے ساتھ پاور ایشوز کو حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے،  کمیٹی آزادکشمیرحکومت کے ساتھ پاور سیکٹر اور ٹیکسز کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز دے گی۔

مزید خبریں :