Time 11 مئی ، 2024
پاکستان

کراچی میں بہت جلد اسٹریٹ کرائم میں واضح کمی آئیگی: گورنر سندھ

گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری سے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے ملاقات کی/ فائل فوٹو
گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری سے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے ملاقات کی/ فائل فوٹو

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم میں واضح کمی کی امید ظاہر کی ہے۔

گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری سے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے ملاقات کی جس میں امن وامان کے قیام اور اس کے تسلسل میں پولیس کےکردارپربات چیت کی گئی جب کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور دیگر امورپربھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سندھ حکومت اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے کوششیں کررہی ہے اور بہت جلد اسٹریٹ کرائم میں واضح کمی آئے گی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ جرائم کی روک تھام میں نگہبان کیمرے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، عوام دوست پولیس رویے سے جرائم کی روک تھام یقینی ہے اور تمام اداروں کوباہم مربوط اورمؤثر رابطہ رکھنےکی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :