12 مئی ، 2024
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے شروع کرتے ہوئے جبالیہ کیمپ میں ٹینک داخل کردیے۔
اسرائیلی فوج نے رفح، جبالیہ اور بیت لاحیہ سے دربدر فلسطینوں کو پھر سے انخلا کا حکم دے دیا۔
اسرائیلی حملوں، بھوک کی شدت، بے گھری کی اذیت سے نڈھال ہزاروں فلسطینی ایک بار پھر جبری بے دخلی پر مجبور ہوگئے۔
اسرائیلی طیاروں کی جانب سے جبالیہ پر بمباری بھی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں چندگھنٹوں میں 45 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
شمالی غزہ کے تمام اسپتال بند ہیں جبکہ جنوبی غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں حماس کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنےکے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے شمالی غزہ میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں کمی کردی تھی۔