Time 21 مئی ، 2024
کھیل

آسٹریلین کرکٹرز آئی پی ایل کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کونسے میچز نہیں کھیلیں گے؟

کوچ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم اینڈریو میکڈانلڈ نے ٹاپ کرکٹرز کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی__فوٹو: فائل
کوچ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم اینڈریو میکڈانلڈ نے ٹاپ کرکٹرز کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی__فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے ٹاپ کرکٹرز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز نہیں کھیلیں گے۔

آسٹریلین کرکٹرز انڈین پریمئیر لیگ کے پلے آف میں حصہ لیں گے، کوچ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم اینڈریو میکڈانلڈ نے ٹاپ کرکٹرز کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بھی مختلف مرحلوں میں آسٹریلوی اسکواڈ کے ویسٹ انڈیز پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

پیٹ کمنز ،مچل اسٹارک ،ٹریوس ہیڈ ،گلین میکسویل اور کیمرون گرین وارم اپ میچز کا حصہ نہیں ہوں گے، ٹاپ کرکٹرز 6 جون کو عمان کے خلاف پہلے میچ سے قبل اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

آئی پی ایل پلے آف کا اختتام 26 مئی کو ہو گا، آسٹریلیا کے دو وارم اپ میچز نمیبیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 29 اور 31 مئی کو شیڈولڈ ہیں۔

کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کا کہنا ہے کہ ہم سب بارباڈوس میں اکٹھے ہوں گے اور ٹیم کی حیثیت سے بھرپور تیار ہوں گے، مچل مارش وارم اپ میچز میں بولنگ نہیں کریں گے، کپتان مچل مارش اس وقت ہم اسٹرنگ انجری کی ری کوری کی جانب گامزن ہیں۔

مزید خبریں :