Time 21 مئی ، 2024
پاکستان

2 ٹیلی کام کمپنیوں نے 3500 سمز بلاک کیں: ایف بی آر

ریٹرن فائل کرنے والے شہریوں کی سمز فوری بحال ہوں گی: ترجمان ایف بی آر/ فائل فوٹو
ریٹرن فائل کرنے والے شہریوں کی سمز فوری بحال ہوں گی: ترجمان ایف بی آر/ فائل فوٹو

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی سمز بلاک کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان  میں کہا گیا ہےکہ 2 ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے تقریباً 3500 سمزبلاک کی گئیں تاہم ریٹرن فائل کرنے والے شہریوں کی سمز فوری بحال ہوں گی۔

ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ایک ٹیلی کام کمپنی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے امتناع لےلیا۔

واضح رہےکہ ملک بھر میں نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان اتفاق ہوا تھا تاہم بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے موبائل کمپنیوں کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے بعد موبائل فون سمز بند کرنے سے روک دیا تھا۔


مزید خبریں :