Time 21 مئی ، 2024
کھیل

پی سی بی کا ڈومیسٹک پرفارمرز کیلئے ٹورنامنٹس کے آغاز کا پلان

5 ٹیموں پر مشتمل 4 ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس شروع کیے جائیں گے: ذرائع/ فائل فوٹو
5 ٹیموں پر مشتمل 4 ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس شروع کیے جائیں گے: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک پرفارمرز کے لیے ٹورنامنٹس کے آغاز کا پلان ترتیب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق 5 ٹیموں پر مشتمل 4 ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس شروع کیے جائیں گے، 5 ٹیمیں ٹاپ 5 سابق کرکٹرز کے سپرد کی جائیں گی اور یہ 5 ٹیمیں 2 سال کی بنیاد پر سابق کرکٹر کےحوالے کی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹورنامنٹس کا مقصد ڈومیسٹک پرفارمرز کے لیے قومی ٹیم تک پاتھ وے بنانا ہے، 5 ٹیموں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز شامل نہیں ہوں گے، ان ٹورنامنٹس میں ہر شعبےکے 5،5 کھلاڑیوں کی فہرست بنائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پرفارمرز پاکستان شاہینز اور قومی ٹیم کے بیک اپ کے لیے تیار ہوں گے اور ان ٹورنامنٹس کی پاکستان سپر لیگ کی طرز پر تشہیر کی جائے گی۔

مزید خبریں :