پاکستان

پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ نامعلوم خواجہ سراؤں کیخلاف درج

مقدمے میں اقدام قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر الزامات شامل ہیں/ اسکرین گریب
مقدمے میں اقدام قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر الزامات شامل ہیں/ اسکرین گریب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ نامعلوم خواجہ سراؤں کے خلاف تھانہ آبپارہ میں رؤف حسن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اقدام قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق رؤف حسن ٹی وی پروگرام میں شرکت کے بعد پارکنگ کی طرف جارہے تھے تو حملہ ہوا، بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والے شخص نے روک کر حملہ کیا اور اسی دوران مزید 3 خواجہ سرا جیسے افراد آگئے اور جان لیوا حملہ کیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ جان سے مارنے کے لیے تیز دھار آلے سے  گردن کاٹنے کی کوشش کی گئی، جیسے ہی خود کو بچانے پیچھےہٹا تو چہرے پر تیز دھار آلے سے کٹ لگا۔

ایف آئی آر کے مطابق  2 روز قبل اسلام آباد کے علاقے بلیوایریا میں بھی خواجہ سراؤں سے آمنا سامنا ہوا تھا اور ایسے ہی حملے کی کوشش ہوئی تھی۔

مزید خبریں :