22 مئی ، 2024
کراچی: چاند پر پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کا سفرجاری ہے۔
ٹیم ممبر آئی کیوب کیو ڈاکٹر خرم خورشید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی کیوب کیو کامیابی سے اپنا سفر چاند کے گرد جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 ہزارکلو میٹرفاصلےسے چاند کی لی گئی تصاویر موصول ہورہی ہیں،یہ تصاویر فی الحال بہت فاصلے سے لی جارہی ہیں، ہمارا مشن ہے 200 کلو میٹرفاصلے سے چاند کی تصویر لی جائے۔
ڈاکٹرخرم خورشید کا کہنا تھا کہ چین کاسیٹلائٹ چینگ ای 6 جون کےپہلےہفتےمیں چاند کی سطح پراترےگا جو کہ چاند کی مٹی اکٹھا کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ 3 مئی کو چینی اسپیس لانچ سائٹ سےچاند کے مدار میں بھیجا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا۔