Time 22 مئی ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

مائیکرو سافٹ ایج میں یوٹیوب ویڈیوز کی رئیل ٹائم ٹرانسلیشن اور ڈبنگ ممکن

یہ فیچر جلد صارفین کو دستیاب ہوگا / فائل فوٹو
یہ فیچر جلد صارفین کو دستیاب ہوگا / فائل فوٹو

مائیکرو سافٹ ایج میں بہت جلد رئیل ٹائم ویڈیو ٹرانسلیشن کا فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یہ فیچر یوٹیوب، لنکڈ ان اور دیگر متعدد ویب سائٹس پر استعمال کیا جاسکے گا۔

کمپنی کے مطابق آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی یہ فیچر ویڈیو کی زبان کو ڈبنگ اور سب ٹائٹل کے لیے بھی ٹرانسلیٹ کر سکے گا۔

ابھی یہ فیچر ہسپانوی زبان کو انگلش میں بدلنے کا کام کر سکتا ہے۔

اسی طرح انگلش ویڈیوز کو جرمن، ہندی، اطالوی اور روسی زبان میں بھی ترجمہ کرنا ممکن ہوگا۔

اگر کوئی صارف انگلش زبان کو سمجھ نہیں سکے گا تو وہ اسے اپنی مادری زبان میں ترجمہ کرکے سن سکے گا۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ نیا اے آئی فیچر ویڈیوز کو بہرے افراد کے لیے بھی قابل رسائی بنائے گا۔

مستقبل قریب میں ایج میں نیوز سائٹس کی ویڈیوز کے لیے بھی رئیل ٹائم ٹرانسلیشن سپورٹ دستیاب ہوگی۔

کمپنی نے بتایا کہ مستقبل قریب میں مزید زبانوں کو  بھی فیچر کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :