Time 23 مئی ، 2024
پاکستان

گورنر پنجاب کی جانب سے ہتک عزت کا بل پنجاب اسمبلی کو واپس بھجوانے کا امکان

گورنر پنجاب سردار سلیم خان کی جانب سے ہتک عزت کا بل پنجاب اسمبلی کو واپس بھجوانے کا امکان ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتےہوئے گورنر سلیم خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ہتک عزت بل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، یہ بل حرف آخر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اسے دوبارہ دیکھ کر قابل اعتراض باتيں نکالے۔

گورنر پنجاب نے یہ بھی کہاکہ ہتک عزت بل کی وجہ سے ملک میں طوفان برپا ہے جس کو ختم کرنے کیلئے اگر ان کی ضرورت پڑی تو وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر مسئلہ حل کرانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے ہتک عزت قانون 2024 کو پنجاب اسمبلی کو واپس بھیجنے کیلئے گورنر پنجاب کو خط ارسال کردیا ہے۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے گورنر پنجاب کو بھجوائے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت کا قانون آئین کے آرٹیکل 19 کے منافی ہے۔ اس کے نفاذ سے آزادی اظہار رائے کو روکا گیا جو بنیادی حقوق کے خلاف ورزی ہے۔

مزید خبریں :