Time 25 مئی ، 2024
پاکستان

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا ہتک عزت قانون پر اظہار تشویش

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا ہتک عزت قانون پر اظہار  تشویش
ہتک عزت کا قانون صحافیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور آزادی صحافت کے لیے حقیقی خطرہ ہے، سیکرٹری آئی ایف جے

بین الاقوامی صحافتی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے پنجاب اسمبلی سے منظور  ہتک عزت قانون پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

 انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے  بل کیخلاف پاکستانی صحافیوں کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی صحافیوں کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

سیکرٹری آئی ایف جے انتھونی بلانگر نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی ضمانت آئین پاکستان اور اقوام متحدہ کا چارٹر دیتا ہے ، ہتک عزت کا قانون صحافیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور  آزادی صحافت کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔

یاد رہے  کہ چند روز قبل صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل 2024 منظور کرلیا گیا تھا۔


مزید خبریں :