Time 26 مئی ، 2024
دنیا

حماس کے اسرائیلی دارالحکومت پر راکٹ حملے، تل ابیب میں پروازیں معطل

حماس کے اسرائیلی دارالحکومت پر راکٹ حملے، تل ابیب میں پروازیں معطل
فوٹو: فائل

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملے کیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام برگیڈز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونیوں کے ہمارے شہریوں پر مظالم کےخلاف تل ابیب پر راکٹ حملے کیے ہیں۔

راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل نے تل ابیب میں کمرشل پروازیں معطل کردی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تل ابیب پر 6 ماہ بعد حماس کا یہ پہلا راکٹ حملہ ہے، تل ابیب کے علاقوں میں15دھماکے سنے گئےہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں کئی ماہ بعد راکٹ حملے کے سائرن سنے گئے۔ 

خبررساں ادارے کے مطابق ان حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ غزہ میں 7 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں کے بعد بھی حماس دور مار راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 


مزید خبریں :